صومالیہ، خود کش حملے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک

Somalia Suicide Attacks

Somalia Suicide Attacks

موغا دیشو (جیوڈیسک) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سیکیورٹی ادارے کے ایک افسر محمد حسین نے اطلاع دی ہے کہ موغادیشو کے ضلعی مرکز میں دودھ فروش گاڑی کی شکل دینے والی کار کے ذریعے خودکش حملے میں نو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حسین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شہریوں کی ہے، بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس بنا پر ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔

حکومتی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ حملہ آوروں کے کون ہونے اور کس سے تعلق ہونے کا فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے تو دوسری جانب الاشباب نے اس حملے کی ذمہ داری اپنے سر مول لے لی ہے۔