میرا بیٹا تیمور پٹھانوں جیسا خوبصورت ہے، کرینہ کپور

Kareena Kapoor Son

Kareena Kapoor Son

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میرا بیٹا تیمور بالکل پٹھانوں جیسا ہے اور ان ہی کی طرح خوبصورت ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے خیالات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے کہا کہ اداکار سیف علی خان بیٹے تیمور کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتے اور ضرورت پڑی تو وہ تیمور کو اپنے ساتھ شوٹنگ پر بھی لے جا سکتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس انٹرویو کیلئے میں یہاں آئی ہوں اس لیے کہ سیف گھر پر ہیں۔ ہم دونوں میں سے ایک ضرور تیمور کے پاس ہوتا ہے کیونکہ تیمور میری اور سیف کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔