سوناکشی سنہا بنیں گی پاکستانی صحافی

Sonakshi Sinha

Sonakshi Sinha

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا ایک فلم میں پاکستانی صحافی کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوناکشی پاکستانی لکھاری صبا امتیاز کے مشہور ناول ( Karachi You Are Killing Me )پر بنائے جانے والی فلم “نور” میں صحافی بنیں گی۔فلم کے ہدایت کار سنیل سپی ہیں،یہ ان کی پہلی فلم ہوگی۔

ناول کی کہانی کراچی میں موجود خاتون صحافی عائشہ کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔سنیل کو اس ناول پر فلم بنانے کا خیال 2014 میں آیا تھا ،اور اب انہوں نے اس پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سوناکشی ان دنوں ہدایت کار ابھینے کی فلم “فورس -2 ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم نور 2017 میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے