گیت نگار شکیل بدایونی کی آج 100 ویں سالگرہ ہے

Shakeel Badauni

Shakeel Badauni

لاہور (جیوڈیسک) گیت نگار اور شاعر شکیل بدایونی کی آج 100 ویں سالگرہ ہے ۔ ان کے تخلیق کردہ نغمے آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں ۔ شکیل بدایونی نے اپنی سوچ کو لفظوں میں ڈھال کر بالی ووڈ گیتوں کو امر کر دیا۔

شاعر اور گیت نگار شکیل بدایونی نے دل میں اتر جانے والے سو سے زائد گیت اور غزلیں لکھیں ۔ شکیل بدایونی کے لفظوں کو محمد رفیع اور طلعت محمود سمیت معروف گلوکاروں نے اپنی آواز دی ۔ فلم “مغل اعظم ” کے مسحور کن گیت بھی شکیل بدایونی کی شاعری کا کمال ہیں ۔ بھارتی حکومت نے انہیں “گیت کارِ اعظم ” کے خطاب سے بھی نوازا۔

نغمہ فردوس ، صنم و حرم ، رعنائیاں ، رنگینیاں اور شبستاں شکیل بدایونی کے شعری مجموعے ہیں ۔ شکیل بدایونی 20 اپریل 1971 کو خالق حقیقی سے جاملے۔