آواز بے مثال، اداکاری بھی لاجواب، علی ظفر کی 36 ویں سالگرہ

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) اداکار اور گلوکار علی ظفر آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، بالی وڈ میں علی ظفر کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔

علی ظفر نے فنی کیرئیر کا آغاز فلم شرارت کے گانے سے کیا، تاہم انہیں پہچان چھنو سے ملی۔ علی کی شہرت سرحد پار پہنچی اور پہلی ہی بالی وڈ فلم تیرے بن لادن سب کو بھا گئی۔

علی ظفر نہ صرف کامیاب اداکار بنے بلکہ انہوں نے گائیکی میں بھی خود کو منوایا۔ علی ظفر کو دو ہزار تیرہ میں ایشیا کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا۔

تیرے بن لادن، میرے برادر کی دلہن، لندن پیرس نیویارک، ٹوٹل سیاپا اور کل دل علی کی مشہور فلمیں ہیں۔ انہیں بھارت کے معتبر فلمی ایوارڈ داد صاب پھالکے سے بھی نوازا جا چکا ہے۔