جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پانچویں ون ڈے میں شکست دیکر سیریز جیت لی

South Africa Win

South Africa Win

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں پہلے بیٹنگ کی۔

مہمان ٹیم پینتالیس اوورز میں دو سو چھتیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اوپنر ایلکس ہیلز نے ایک سو بارہ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے ہدف پانچ وکٹ پر حاصل کر کے ون ڈے سیریز تین دو سے جیت لی۔

مین آف دی میچ اے بی ڈویلئرز نے ایک سوایک رنز کی ناقابل شکست اننگز میں گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔