جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لئے

Test Match

Test Match

ولینگٹن (جیوڈیسک) جنبوبی افرایقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا پروٹینز کے اوپنگ بلے باز اچھا آغاز نہ کر سکے اور 16 رنز کے سکور پر ہی اپنی پہلی وکٹ گنوا بیٹھے، کھانے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے 63 رنز بنالئے تھے اور ان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

کھانے کے وقفے کے بعد جب کھیل کا دوبارہ آغاز ہوا تو کپتان ڈوپلیسی اور اوپنگ بلے باز ڈین ایلگر نے 126 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

جنوبی افریقی کپتان ڈوپلیسی بھی 52 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ چائے کے وقفے تک جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لئے۔