جنوبی وزیرستان: سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

Pakistan Army

Pakistan Army

پشاور (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پاکستان آرمی کے جوانوں نے دو چوکیوں پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پاکستان آرمی کی دو چوکیوں پر حملہ کر دیا۔

پاک آرمی کے جوانوں نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔