جنوبی بحیرہ چین میں امریکی موجودگی عالمی امن کیلئے خطرہ ہے : چینی سفیر

China

China

دی ہیگ (جیوڈیسک) نیدر لینڈ کیلئے چین کے سفیر وو کین نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے بارے میں فلپائن کی طرف سے ثالثی کا مقدمہ قانون کے ساتھ ایک شرمناک مذاق ہے اور امریکہ کی طرف سے یہ علاقے پر قبضہ کرنے کا ناپسندیدہ کھیل ہے۔

امریکہ اس تنازعے میں فرنٹ سٹیج ایکٹر کا کردار ادا کررہا ہے جس سے یہ تنازعہ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔ کوئی مداخلت نہیں ہو رہی، جب ایسا ہے تو امریکہ جہاز رانی کیلئے کونسی آزادی چاہتا ہے۔

جنوبی بحیرہ چین میں امریکی فوجی موجودگی کے باعث عالمی امن کو خطرات لاحق ہو گئے ،چین ثالثی کے فیصلے کو کبھی قبول نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔