جنوبی چین میں بارہ گھنٹے سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

South China Torrential Rains

South China Torrential Rains

بیجنگ (جیوڈیسک) جنوبی چین کے خود مختار خطے گوانگ زی زہانگ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، شدید بارش سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارہ گھنٹے تک جاری رہنے والی طوفانی بارش سے 23 رہائشی علاقے زیرآب آ گئے۔

طوفان کے باعث متاثرہ لوگوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے سرکاری حکام کے مطابق 2000 سے زائد افراد طوفانی بارش سے متاثر ہوئے۔ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔