ساوتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ کی سالانہ پریذنٹیشن کی تقریب ہائی ویکمب ٹاؤن ہال میں منعقد کی جائے گی

South East Sunday Cricket League

South East Sunday Cricket League

لیوٹن برطانیہ (پ۔ر) ساوتھ ایسٹ انگلینڈ کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ، ساوتھ ایسٹ سنڈے کرکٹ لیگ کی سالانہ پریذنٹیشن سریمنی بروز اتوار 6 نومبر 2016 کو انگلینڈ کے ٹاؤن ہائی ویکمب کے ٹاؤن ھال میں منعقد کی جائے گی۔

اس تقریب میں مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی-جس میں مختلف ڈویژنز کے ونرز، رنر اپ، بھترین انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے علاوہ ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے ونر و رنر اپ اور بہترین انفرادی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی ٹرافی و انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اس تقریب کی ایک اور خاص بات اس میں ہونے والا ریفل ہے جس سے ہر سال ھونے والی آمدن ایدھی سینٹر کو جاتی ہے۔ اس بات کا اعلان ساؤتھ ایسٹ لیگ کے صدر افتخار چوھدری، چئیرمین محمد بشیر طاھر، سیکرٹری www.sescl.uk تامر سلطان اور اصفہان جاوید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

اس تقریب میں شرکت یا ریفل میں حصہ ڈالنے کی تفصیلات لیگ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں یا مزید تفصیلات کے لیے 07711836910 یا07831854505/ 07791632495 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔