جنوبی کوریا: کشتی کو حادثہ، 10 افراد ڈوب گئے

Boat Accident

Boat Accident

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کی سمندری حدود میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے علاقے چوجا میں 9 ٹن وزنی ڈولفن نامی کشتی شدید سمندری لہروں کے باعث توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے ڈوب گئی جس کے نتیجہ میں 10 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں 22 افراد سوار تھے۔