جنوبی پنجاب میں آبادی کے تناسب سے زیادہ رقوم خرچ کیں: عائشہ غوث

Ayesha Ghaus

Ayesha Ghaus

لاہور (جیوڈیسک) بجلی، گیس کا بحران نہ تو نیا ہے اور نہ ہی مستقبل قریب میں ختم ہوتا نظر آتا ہے اس پر وزیر خزانہ پنجاب نے پانی بحران کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔

عائشہ غوث پاشا نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ مالی برس میں جنوبی پنجاب میں آبادی کے تناسب سے زیادہ رقوم خرچ کیں۔ ان کا ماننا تھا کہ توانائی بحران سے صوبے کی جی ڈی پی میں اڑھائی فیصد کا فرق پڑا۔ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ منصوبہ سازی اور فنڈز نہیں گورننس اصل مسئلہ ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ عندیہ بھی دے دیا کہ خدمات پر سیلز ٹیکس کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔