جنوبی پنجاب کے طلبہ کی محرومیوں کاازالہ کیا جائے : زبیر حفیظ

Zubair Hafeez

Zubair Hafeez

لاہور (7جولائی 2015ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب لے طلبہ کی محرمیوں کا ازالہ کیا جائے یبنیادی سہولیات میسر نہیں۔جنوبی پنجاب میں غربت کے زیادہ تناسب کی وجہ وہاں کے لوگوں ، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے ترقی کے مواقع کا فقدان ہے۔ یہاں کے عوام ،بالخصوص نوجوانوں کے لئے معیاری تعلیم کی سہولتوں کی عدم دستیابی ہے۔

اول تو سکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور دوم اعلی معیاری تعلیمی اداروں کی کمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں چنوں میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی وجہ سے .مویشیوں کے باڑوں اور قبرستانوں میں مکتب سجائے جا رہے ہیں ، صوبہ سندھ کی طرح جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں پر جاگیرداروں نے قبضہ کر رکھا ہے ، وڈیرے اور جاگیردار تعلیمی اداروں کو ذاتی ڈیرے اور شادی ہال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

کالجز کرائے کی عمارتوں میںقائم ہیں جوکہ موجودہ حکومت کے گڈ گورننس کے دعوئوں کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہیں ۔جنوبی پنجاب میں باقی صوبے کی نسبت ایسے سکولوں کی تعداد زیادہ ہے، جن میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ ایسے سکولوں میں بنیادی سہولتیں فی الفور مہیا کی جانی چاہئیں۔

جنوبی پنجاب کے شہروں میں اعلیٰ تعلیم کے معیاری اداروں کی بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔ ملتان اور بہاولپور میں سرکاری یونیورسٹیاں بھی مالی دشواریوں اور اعلیٰ تعلیمی قابلیت کے حامل تجربہ کار اساتذہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے معیاری تعلیم فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ زبیر حفیظ نے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب میں سکولوں، کالجوں اور جامعات کے تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے مناسب اقدامات کرے، تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو قبضہ مافیا سے نجات دلائی جائے تاکہ اس خطے کے باسیوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے بعد ترقی کے مواقع میسر آ سکیں۔