جنوبی وزیرستان : ایف سی اہلکاروں کی موٹر سائیکل کے قریب دھماکہ، 3 اہلکار شہید

Bomb Attack in South Waziristan

Bomb Attack in South Waziristan

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے بم حملے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے طوئے خلا میں سیکیورٹی فورسز کی موٹر سائیکل کے قریب بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔

ایف سی اہلکار ایک چیک پوسٹ سے دوسری چیک پوسٹ جا رہے تھے۔ دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا۔