جنوبی وزیرستان میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

Deadodies

Deadodies

جنوبی وزیرستان (جیوڈیسک) وزیرستان کے علاقے شتکوئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن جرگے کے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

وزیرستان کے علاقے شتکوئی گریوم میں محسود قبائل کے جرگے کا انعقاد ہوا جس میں قبائلی عمائدین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ جرگے کے اختتام پر گھروں کو روانگی کے دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امن جرگے کے قبائلی رہنما ملک ولی خان سمیت دیگر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزمان پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے جنہوں نے ملک ولی خان اور ان کے دیگر 3 ساتھیوں کو نشانہ بنایا۔