ساؤتھمپٹن: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیسرے ون ڈے میں تین وکٹ سے ہرا دیا

New Zealand

New Zealand

ساؤتھمپٹن (جیوڈیسک) سیریز کے تیسرے ون ڈے میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 303 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان آئن مورگن اکہتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں مہمان کیویز کی پہلی دو وکٹیں تو جلد گر گئیں لیکن کین ولیم سن اور روس ٹیلر کی جوڑی نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا ولیم سن 118 اور روس ٹیلر کے 110 نے جیت کو آسان بنایا۔

نیوزی لینڈ نے انچاس اوور میں سات وکٹ پر مطلوبہ ہدف پورا کر کے فتح اپنے نام کی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں کیویز نے دو ایک سے برتری حاصل کر لی ہے۔