ساؤتھ پاؤ 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Southpaw

Southpaw

لاس اینجلس (جیوڈیسک) باکسر کی کہانی پر مبنی امریکن اسپورٹس ڈرامہ فلم ’ساؤتھ پاؤ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

اینٹوان فیوکوا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے باکسر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنا سب کچھ برباد ہونے کے بعد زندگی کی جانب واپس لوٹنے کے لیے دوبارہ باکسنگ شروع کر دیتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھانے والوں میں جیک گلن ہال، راکل کم ایڈمز، نوامی ہیرس، فارسٹ ویٹاکر، وکٹر آرٹز اور ٹائریس جبسن سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

ٹوڈ بلیک اور جیسن بلومینتھل کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 31جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔