ایس پی ماڈل ٹائون کا کاہنہ رمضان بازار کا اچانک دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا

Lahore

Lahore

لاہور : ایس پی ماڈل ٹائون کا کاہنہ رمضان بازار کا اچانک دورہ، سکیورٹی کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک نے کاہنہ رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ان کی کوالٹی کے بارے دریافت کیا، اسماعیل کھاڑک نے سیکیورٹی کے حوالے سے رمضان بازار کاہنہ کی انتظامیہ کو خصوصی احکامات بھی جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

اس موقع پر انہوں نے ڈی ایس پی اورایس ایچ او کاہنہ کو سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور ہر شخص کو واک تھروگیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرسے سخت چیکنگ کے احکامات جاری کئے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو فول پروف سیکیورٹی دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی ماڈل ٹائون اسماعیل کھاڑک نے عوامی پریس کلب کاہنہ کے عہدیداران ایم اے تبسم،ڈاکٹرمحمدعدنان ،غلام مصطفی بھٹی،میاں نواز اشرف،محمداشفاق بھٹی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سیکیورٹی کے دوران غفلت برتنے والے پولیس اہلکار کسی رعائیت کے مستحق نہیں،عوام کی جان ومال کا تحفظ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،سحری وافطاری کے دوران جن اہلکاروں کی مساجد پر ڈیوٹی ہے،وہ سحری اور افطاری کے علاوہ بھی سارا دن ان عبادت گاہوں ومساجدمیں بھی ہر نمازکے وقت سیکیورٹی پر معموررہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ سستا رمضان بازاروں میں اہلکاروں کی ڈیوٹیاں میں خود اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے چیک کروں گا۔