سپین: 2015 کے اختتام پر ساڑھے 4 لاکھ نئی نوکریوں کی پیشین گوئی

Spain

Spain

سپین (زاہد مصطفی اعوان سے) سپین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2015 کی پہلی سہہ ماہی میں سپین کی معیشت نے 2٫4 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔

جبکہ 2014 کی پہلی سہہ ماہی میں ترقی کی یہی شرح 2 فیصد رہی تھی۔ پہلی سہہ ماہی کے دوران معیشت میں بہتری کے باعث روزگار میں 0٫8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جو کہ سالانہ 2٫8 فیصد کی شرح بنتی ہے۔ جس سے 2015 کے آخر تک 4٫58٫000 نئی نوکریوں کے ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔