سپین: حملہ کے خدشہ والے واٹس اپ، بوگس ہیں۔ قومی پولیس

Spain National Police

Spain National Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد، سپین میں واٹس اپ کے ذریعہ ایسے پیغامات ارسال کیے جا رہے ہیں۔ جن کے مطابق بارسلونا اور میڈریڈ میں حملہ ہونے والا ہے۔

پیغامات اتنی بڑی تعداد میں ایک سے دوسرے شخص تک پہنچ رہے ہیں کہ، سپین کی وزارت داخلہ اور قومی پولیس کو ان پیغامات کے بوگس اور جھوٹے ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔

قومی پولیس حکام نے صرف ان پیغامات پر کان دھرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جو کہ آفیشل واٹس اپ سے جاری کئے جائیں۔