سپین : کاتالونیا پارلیمنٹ کے انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری

Barcelona Election

Barcelona Election

بارسلونا (جیوڈیسک) سپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیا کی پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے پڑنے والے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

عوامی جائزوں کے مطابق کاتالونیا کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرنے والی دو پارٹیوں کو ایک سو پینتیس ارکان کے ایوان میں ستر سے اسّی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ان کی جیت سے سپین میں سیاسی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔