اسپین : آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

Fireworks Factory Blast

Fireworks Factory Blast

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے شمال مشرقی شہر زارا گوزا میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے ہوا ہے۔

دھماکے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ چھ زخمی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ حکام کا کہنا ہے دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔