اسپین، جرمنی اور برطانیہ میں بیک وقت آپریشن، داعش کے ساتھ مربوط افراد زیر حراست

Police

Police

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین، جرمنی اور برطانیہ میں دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ رابطے کے حوالے سے مشتبہ افراد کے خلاف بیک وقت کئے گئے آپریشنوں میں 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسپین کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی یونٹوں نے پالما اور مالورکا میں چار اور برطانیہ اور جرمنی میں ایک ایک شخص سمیت دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ روابط کے شبہے میں کُل 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق تین ممالک کی سکیورٹی فورسز کے باہم مربوط آپریشنوں میں حراست میں لئے جانے والے مشتبہ افراد داعش کے ایک سیل کے اراکین ہیں اور ان کی نشر کردہ ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے یورپ میں حملوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

یورپی پولیس یوروپول کے سربراہ راب وین رائٹ نے جرمن اخبار زیتنگ کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے یورپ میں تازہ دہشت گردی کے حملے کر سکنے کا امکان موجود تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حالیہ 20 سالوں سے دہشتگردی کا خطرہ بلند ترین سطح پر ہے اور اس کے خلاف جدوجہد کو بھی اسی تناسب سے سخت کر دیا گیا ہے۔