سپین میں گرل فرینڈ نے پاکستانی بوائے فرینڈ کو قتل کر دیا، ملزمہ گرفتار

Hafeez

Hafeez

بارسلونا (زاہد مصطفیٰ اعوان) سپین کے صوبے کاتالونیہ کے شہر للیدا میں گرل فرینڈ نے پاکستانی نوجوان کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق للیدا میں ایک پاکستانی جوان کو لاطین امریکہ کے ملک سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے پاکستانی بوائے فرینڈ کو چھری کے وار کرکے قتل کر دیا۔

مقتول حفیظ کا تعلق راولپنڈی سے تھا پولیس نے ملزمہ کو آل قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے مقتول محمد حفیظ کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ وہ سپین میں مقیم تھا اور اس کا قانونی سٹیٹس اللیگل تھا قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

پاکستان ویلفیئر فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری نوید اسلم وڑائچ نے پاکستانی کمیونٹی کے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ اگر مقتول محمد حفیظ کا سپین میں کوئی عزیز یا دوست ہو تو وہ ان سے اس فون نمبر 632251555پر رابطہ کریں۔