پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے زیر اہتمام یوم اقبال کی تقریب سے ایاز عباسی کا خطاب

 Iqbal Day

Iqbal Day

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان مسلم لیگ نون اسپین کے زیر اہتمام یوم اقبال کی ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون اسپین ایاز عباسی نے کہا کہ قونصل خانہ بارسلونا میں بھی یوم اقبال کی تقریب ہونی چاہیئے تھی۔ لیکن ہماری قونصلیٹ یوم اقبال پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم نے انہیں اپنے یوم اقبال کے پروگرام کی دعوت دی تو ان کی جانب سے ہمیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ایاز عباسی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت علامہ اقبال کی شاعری اور فلسفہ کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔