جنوبی اسپین کے ایک ریستوران میں گیس سلنڈر دھماکے سے 77 افراد زخمی

Spain Restaurant Blast

Spain Restaurant Blast

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) جنوبی اسپین کے ایک ریستوران میں گیس سلنڈر دھماکے سے 77 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اندلوسیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی ساحلی علاقے ولیز مالاگا کے ریستوران میں یہ حادثہ ہفتہ کو رونما ہوا۔

دھماکے کے وقت ریستوران میں مقامی تہوار میں شرکت کے لیے آئے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ بیشتر افراد دھماکے کے نتیجے میں شیشوں کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے۔