اسپینش فٹبال لیگ، ریال میڈرڈ کی بارسلونا کو دو ایک سے شکست

Spanish Football League

Spanish Football League

بارسلونا (جیوڈیسک) بارسلونا میں ہونے والے میچ میں اعصاب شکن مقابلہ ہوا۔ ریال میڈرڈ کی طرف سے کریم بینزیما نے پہلا گول کیا جسے بارسلونا کی جانب سے جیرارڈ پیکے نے گول کر کے برابر کر دیا۔

کھیل کے آخری لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو فتح کا سبب بنی۔ بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔