اسپینش لیگ: ریال میڈرڈ کی کیلٹا ویگو کو شکست، پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

Spanish Football League

Spanish Football League

میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپینش فٹبال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ لیگ کے اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے کیلٹا ویگو کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے چاروں خانے چت کر دیا۔

پرتگالی سٹار پلیئر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے دسویں اور اڑتالیسویں منٹ میں بال کو نیٹ کی راہ دکھا کر حریف ٹیم پر برتری واضح کر دی۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے تیسرا گول کھیل کے سترہویں منٹ میں بینزیما اور چوتھا اٹھاسویں منٹ میں کروز نے سکور کیا۔

کیلٹا کی جانب سے واحد گول کھیل کے انہترویں منٹ میں جوہن گواڈٹی نے کیا۔

اس جیت کے ساتھ ریال میڈرڈ اسپینش لیگ میں 90 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جبکہ بارسلونا 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔