اسپارک کے تحت معاشرے میں قیام امن کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ کے حوالے سے قومی سیمینار کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کے حقوق میں سرگرداں تنظیم (اسپارک) کے زیر اہتما م کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ قومی سیمینار بعنوان “معاشرے میں قیام امن کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ “کے حوالے سے انعقاد کیا گیا جس میں معاشرے میں بسنے والے تمام طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی سمینار سے سابق سنیٹر اسپارک کے بورڈ ممبر جاوید جبار ،سابق سنیٹر عباس کمیلی ،رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ،رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد،ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اسپارک سعدیہ حسین ،پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل نے خطاب کیا سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹرجاوید جبار نے کہاکہ معاشرے میں سدھار لانے کے لئے ہمیں فضول رسم و رواج کا خاتمہ کرکے مذہبی ہم آہنگی اور احترام کے رشتے کو فروغ دیکر امن کے قیام کے لئے عملی کوششیں کرنا ہوں گی ،سنیٹر علامہ عباس کمیلی نے کہاکہ دہشت گردی اور بد امنی ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکے ہیں اس کی اصل وجہ ہمارے معاشر ے کے اندر موجود انتشار ہے

اگر ہم متحد ہوگئے تو یقینا دہشت گردی کو شکست دے سکتے ہیں اور قیام امن فروغ پاسکتا ہے سیمیانر سے اپنے خطاب میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نے کہاکہ قائد اعظم کے ویژن پر عمل کرکے معاشرے میں ہم آہنگی قائم کیا جاسکتا ہے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد محترم الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مذاہب کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی ترغیب دی ہے انہوں نے کہاکہ ہم معاشرے کے سدھار کے لئے اتحا و یکجہتی اور اتحاد و بین المسلمین کو فروغ دیکر قیام امن کے لئے عملی کوششوں میں مصروف ہیں ایم کیو ایم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے ھوالے سے ہر ادارے اور تنظیم کی کوششوں کو سراہتی ہے سیمیار سے خطاب کرتے ہوئے اسپارک کی ایگزیگٹیو ڈائریکٹر سعدیہ حسین نے کہاکہ ہماری تنظیم بچوں کے حقوق کے حصول کے ساتھ معاشر ے میں اتحاد و بھائی چارگی اور رواداری کے فروغ کے لئے عملی جد وجہد کررہی ہے اسپارک کے ذیر اہتمام شہر اور دیہاتوں میں اسکولوں ،کالجوں اور مدارس میں معاشرے میں قیام امن کے لئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے سمینار اور دیگر تقریبات منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ٹی ڈی ایچ سلام دھاریجو ،پروگرام منیجر اسپارک زاہد تھیبو،رانا اصف،شاہ جہاں بلوچ ،کیپٹن الیاس ،شمائلہ مزمل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔