سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر سردار غلام صادق حلقہ نمبر دو ہجیرہ میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں

PPP

PPP

عباس پور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ نمبر دو کے سینئر راہنما اور سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی تحصیل چیئرمین زکوة و عشر ہجیرہ محمد رشید علوی سردار الیاس ،سردار رشید ،سلیم شاد ،محبوب حسین بھٹی ،محبوب اعوان ایڈوکیٹ ،سردار مضفرآزاد،حاجی مسکین ،شفیق اعوان ،نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر اسمبلی آزادکشمیرسردار غلام صادق حلقہ نمبر دو ہجیرہ میں تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق نے حلقہ نمبر دو میں بلا تفریق رنگ ونسل کام کروائے ہیں۔

انھوں نے حلقہ نمبر دو میں رکٹر ہائی سکول کو کالج کا درجہ ،کوٹ جھنڈالہ میں سڑک محمد رشید علوی محلہ میں ،کُلہ تاناڑ، کُلہ تا پساری ایک ایک کلو میٹر پختہ سڑکیں،حلقہ نمبر دو میں سکولوں کی اپ گریڈیشن کر کے ،تعلیمی میدان میں ایک اہم کردار ادا کیا ۔ہجیر ہ حلقہ نمبر دو میں سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق نے حلقہ کے اندر تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔اُنھوں نے کہا کہ عوام کے دیرانیہ مطالبات پورے کرنے کے بعد سردارغلام صادق کی حلقہ کے اندر دو میں مضبوط پوزیشن ہو چکی ہے۔

سپیکر اسمبلی غلام صادق کی الیکشن میں بھر پور حمایت کریں گئے ۔اور حلقہ دو سے کامیاب بنوائیں گئے۔ اُنھوں نے کہا کہ سردار غلام صادق کے ساتھ ہم پہلے بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے اُنھوں طرح آج بھی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اُنھون نے کہا کہ اب ہجیرہ کے اندر سپیکر اسمبلی کا مقابلہ کوئی جماعت اور کوئی امیدوار نہیں کر پائے گا جیت انشا ء اللہ سردارغلام صادق کی ہو گی۔