سپیشل بچے نارمل لوگوں سے کم نہیں ہوتے ان میں سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے

Special Baby

Special Baby

کوٹلہ ارب علی خان: سپیشل بچے کسی صورت نارمل لوگوں سے کم نہیں ہوتے ان میں سیکھنے سمجھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے خصوصی بچے امن کے پیامبر اور سفیر ہیں ان کی نگہداشت بحالی اور تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے المدثر سپیشل ایجوکیشن سنٹر باہروال میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈی سی او گجرات سمیت ضلع گجرات کی اہم شخصیات موجود تھیں انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس سلسلہ میں موثر حکمت عملی اپنائی ہے اور سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے ہیںخصوصی بچوںکو تعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور بچوں اور افراد کی بحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے پورے صوبہ پنجاب میں سپشل ایجوکیشن سنٹرز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خصوصی بچے اہلیت اور قابلیت میں کسی طور پر نارمل بچوں سے کم نہیں ہیں پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے متعدد ادارے کام کر رہے ہیں جہاں کتابیں یونیفارم ، ٹرانسپورٹ جیسی سہولتوں کی مفت فراہمی کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے المدثر سپیشل ایجوکیشن سنٹر خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مثالی ادارہ ہے جومدثر شاہ صاحب کی قابل ستائش کاوش ہے۔