سپیشل ایجوکیشن سکول کروڑ کی بس ٹائر خراب ہونے کے باعث ایک ماہ کے سے بند

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) سپیشل ایجو کیشن سکول کروڑ کی بس ٹائر خراب ہونے کے باعث ایک ماہ کے سے بند سکول جانے والے سپیشل بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا، والدین نے اعلی حکام اور DCO لیہ سے مطالبہ کیا کہ بس سروس فی الفور چالو کی جائے تفصیل کے مطابق سپیشل ایجو کیشن سکول کروڑسمیت ضلع بھر کے سکولز کرائے کی نا کافی بلڈنگز میں چل رہے ہیں۔

جب کے حکومت پنجاب کی جانب سے تین کروڑ روپے کی لاگت سے کروڑ سے بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع ہے انجمن تاجران کروڑ کے صدر طارق محمود پہاڑ نے حکومت پنجاب اور سیکٹری اسپیشل ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ بلڈنگ کی تعمیر کا کام جلد شروع کرایا جائے تاکہ بچے اپنی بلڈنگ میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکے۔