اسپیشل پولیس یونٹ بنوں کی کارروائی دو دہشت گرد گرفتار

Bannu Police

Bannu Police

بنوں (جیوڈیسک) اسپیشل پولیس یونٹ بنوں نے ایک کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی بنوں کے مطابق دہشت گردوں کو مختلف کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں میں برکت علی اور اکرام اللہ شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں ملزموں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ وہ بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں کافی عرصہ سے مطلوب تھے۔