خصوصی اسٹوڈنٹس کے لیے میٹرک اور انٹر کے لیے خصوصی رعایت کرنا خوش آئندہ ہے۔ صدیق شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی، سیکریٹری اطلاعات عنایت اللہ فاروقی اور مشرقی زون کے ناظمین امیر معاویہ اور فرھاد ضیاء نے جاری کردہ اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا خصوصی اسٹوڈنٹس کے لیے میٹرک اور انٹر کے لیے خصوصی رعایت کرنا خوش آئندہ ہے۔

صدیق شیرازی نے ثانوی تعلیمی بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ناظم ایم ایس او مشرقی زون امیر معاویہ نے کہا کہ اس وقت ہمیں تعلیمی ادارے اور تعلیم یافتہ افراد کی سخت ضرورت ہے اس حصول کے لیے طلبہ کو خصوصی رعایت دینا ترقی کی طرف ایک قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم عام کرنے کے لیے بھاری بھر فیسوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب و نادار طلبہ تعلیم سے محروم رہ کر معاشرے پر بوجھ نہ بنیں۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل anayatf26@gmail.com: