گفتار کے مسلمان توہیں، کردار کے نہیں: صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائدروحانی انقلاب صوفی مسعو داحمد صدیقی نے کہاہے کہ گفتارکے مسلمان توہیں، کردارکے نہیں، مسلمانوں کی اکثریت اپنے اللہ ورسول ۖ کانام لیواتو ہے لیکن پیروی شیطان کی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ ایک طرف اللہ ورسولۖ کے احکامات اوردوسری طرف نفسانی اورشیطانی خواہشات ہیں ،ہرایک اپنا محاسبہ کرکے دیکھ لے کہ وہ کس کاپیروکارہے،بالآخرشرمندگی اورندامت ہوگی کہ روزمرہ کی زندگی میں اکثرمسلمان حقیقتاًنفسانی اورشیطانی خواہشات کے پیروکار بن چکے ہیں۔

خواتین پردے کاخصوصی اہتمام کیاکریں ،اپنے بچوںکوبھی نماز،ذکروفکر،درودوسلام کی پابندی کروائیں۔انہوںنے مزید کہاکہ جھوٹ ،بہتان ،رزق حرام،اولیاء اللہ کی گستاخی،کرپشن،چوری ،بے پردگی،فحاشی،شراب نوشی جیسے گناہوں سے بازنہیں آتے ،اگر ایسے گناہوںکوچھوڑنانہیں تو پھر آپ کس نام کے مسلمان ہیں؟اپنے گھروالوں کوایسے گناہوںسے بچنے کی تلقین کرتے رہاکریںتاکہ آپ پر اللہ ورسولۖ کی نظر رحمت رہے۔اللہ تعالیٰ کاہر حال میںشکراداکرتے رہیں اورفقرا (اولیائے کاملین ) کی نسبت اوران کے احکامات پر دل وجان سے عمل پیراہونے سے دنیا وآخرت میں کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔