غیر مہذب تقریریں ناچ گانا نئے پاکستان کی بنیاد ہیں: حاجی قیصر امین بٹ

PML N

PML N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ایم پی اے حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ رائیونڈ مارچ میں عدم شرکت سے عمران خان کے اپنے حواریوں نے غیر مہذب اور ناچ گانے کی سیاست کو مسترد کرکے ثابت کردیا کہ وہ انتشار اور جلائو گھیرائو کی سیاست کی بجائے حقیقی اور ترقی پسند جمہوریت کے خواہاں ہیں۔

غیر مہذب تقریریں اور ناچ گانے ناکامی خان کے نئے پاکستان کی بنیاد ہیں ،رائیونڈ مارچ میں پورے پاکستان میں چند سو لوگوں کی شرکت نے عمران خان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور ملک دشمن عناصر جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی سے خوفزدہ ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ رائیونڈ مارچ کے روز لیگی کارکنوں نے اپنے قائدین کے حکم پر جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیاوہ لائق تحسین ہے ، لیگی کارکنوں نے ثابت کیا کہ چند سو عناصر کیوجہ سے امن و امان کو کسی صورت خراب نہیں کرنے دیا جائے گا، ناکام خان اور اس کے حواریوں نے رائیونڈ شو کرکے بھی اپنا شوق پورا کرلیا پاکستانی عوام وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے محب وطن ویژن کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔