پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ پر جاری “پانچواں آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں کوہاٹ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مضبوط حریف شہباز گرین کو 2-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے شکیل نے کھیل کے 12ویں منٹ اور منصور نے 16ویں منٹ پر گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایا کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مکران اسپورٹس نے بھی ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد باران محمڈن کو سڈن ڈیتھ پر 7-6سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا کھیل کے پہلے ہاف میں باران محمڈن کی جانب سے عرفان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی لیکن دوسرے ہاف میں مکران اسپورٹس کے عبید نے خوبصورت گول کرکے اس برتری کا خاتمہ کردیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں ینگ ملیر نے پنالٹی ککس پر عم اسٹار کو 4-3سے ہرا دیا ،ملیر نیشنل نے میٹر وول اسٹار کو 2-1سے شکست دیدی ملیر نیشنل کے انور2اور میٹرو ول اسٹار کے سلیم نے ایک گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،انیس اختراور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد حنیف اور میڈی کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔