اسپورٹس کامیڈی فلم ’’ایڈی دی ایگل‘‘ کا پریمیئر

Eddie the Eagle

Eddie the Eagle

لندن (جیوڈیسک) لندن میں ہالی ووڈ اسپورٹس کامیڈی فلم ’’ایڈی دی ایگل‘‘ کے یورپین پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔لندن میں منعقدہ رنگارنگ پریمیئر میں فلم کے مرکزی کرداروں اور دیگر کاسٹ نے شرکت کی ۔

فلم کی کہانی برطانوی اِسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کے گِرد گھوم رہی ہے جو 1988ء میں پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیتا ہے اورمشکل ترین چیلنج قبول کرتے ہوئے بے مثال ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

امریکا میں ریلیز کے بعد کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور فلم 28مارچ کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔