اسپورٹس مقابلوں”بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ”میں سلیکٹ ہونے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا

BSEK

BSEK

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے انٹر بورڈ اسپورٹس گالا اور پی سی بی اسلام آباد کے تحت 15 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے اسپورٹس مقابلوں”بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ”میں سلیکٹ ہونے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیڈمنٹن میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں معیز ابراہیم باٹلا، عمیر شاہ ، حسن مسعود، عثمان خورشید مرزا، روشن کامران، سعید شکیل۔ جبکہ ٹیبل ٹینس میں پہلیمن جوہن، سید بسیم عادل، محمد ساوید تنویر، محمد فاز، اسد علی واڈیا، عامر جہانگیرشامل ہیں۔