قائد اعظم اسپورٹس ڈے اسپورٹس فیسٹیول 2016ء شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 25 دسمبر کو کھیلا جائیگا

 Karachi Shooting Ball Association

Karachi Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے “قائد اعظم ڈے اسپورٹس فیسٹیول 2016ء ” میں شوٹنگ بال ٹورنامنٹ مورخہ 25 دسمبر 2016ء بروز اتوار واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی نمبر 4 پر کھیلا جائیگا۔

ٹورنامنٹ میں شہر کراچی کی 8 معروف ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ٹورنامنٹ کا فائنل شام4بجے کھیلا جائیگا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ہونگے جو کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کرینگے اس موقع پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور شہر کی ممتاز کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات
کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن