محکمہ کھیل کے تعاون سے یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول

Independence Day

Independence Day

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے جاری یوم آزادی اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

پہلے میچ میں گلشن ہاکس نے بہادر کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 42-41 سے ہرا دیا۔ گلشن ہاکس کی جانب سے سیف اللہ نے 11، معاد نے 11، اور تشفین نے 8 جبکہ بہادر کلب کی جانب سے نونی نے 13، ریاض نے 12، اور نزاکت حسین نے 9 پوائنٹ اسکور کیئے۔

طارق حسین ، ممتاز احمد ، اور غلام رسول نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔ دوسرے میچ میں بائونس کلب نے عسکری ایلپس کو 50-46 سے شکست دے دی۔ بائونس کی جانب سے ضیاء احمد نے 15، حسن علی نے 11، اور طٰحٰہ نے 10 پوائنٹ ، جبکہ عسکری کی جانب سے شاہ میر نے 21، انس نے 14، اور بختیار نے 6پوائنٹ اسکور کیئے۔ زین العابدین ، جاوید احمد اور نزاکت علی نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے۔ فیسٹیول میں آج اتوار 21 اگست کو صبح 9بجے سائیکل ریس کمشنر کراچی آفس سے شروع ہو گی۔

ریس کا افتتاح نیشنل بینک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کریں گے۔جبکہ تقریب تقسیم انعامات کمشنر آفس میں منعقد ہوگی۔ جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی اعجاز احمد خان ہونگے۔ یہ اعلان فیسٹیول کے چیف آرگنائزر غلام محمد خان نے کیا۔

دریں اثناء ایڈیشنل کمشنر کراچی روبینہ آصف کی صدارت میں فیسٹیول کی تقسیم انعامات سے متعلق ایک اجلاس ہوا جس میں آرگنائزرمحمد نسیم ، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ارشد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی نے شرکت کی۔

جاری کردہ۔میڈیا کوارڈینٹر