کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ایونٹ میں چار میچوں کا فیصلہ

Shooting Ball Event

Shooting Ball Event

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی امن اسپورٹس فیسٹیول شوٹنگ بال ایونٹ میں چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔

واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں منعقد ہونے والے شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں عثمان شوٹنگ بال کلب ناظم آباد نے جے پی ڈی شوٹنگ بال کلب سلطان آباد کو 2-0 سے زاہد خان نیازی میموریل شوٹنگ بال کلب کورنگی نے اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کلب کو 2-1 سے ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب لائینزایریا نے ہریانہ شوٹنگ بال کلب اورنگی ٹاون کو 2-1 سے اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی نے کیری پیکر شوٹنگ بال کلب کو 2-0 سے شکست دے کر اپنے میچز جیت لیے ان میچز کو قمرالاسلام پیارے، اعجاز احمد، جاوید خان، محمد اکرم اور ریاض احمد نے سپروائز کیا۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر