محکمہ اسپورٹس کا پرانا ملاکھڑہ گراوئنڈ تباہ حالی کا شکار

Protest

Protest

ملاکھڑہ : محکمہ اسپورٹس کا پرانا ملاکھڑہ گراوئنڈ تباہ حالی کا شکار۔ کروڑوں روپے مالیت کا گراوئنڈ کچرہ کنڈی میں بدل گیا۔ تفصیل کے مطابق بھٹ شاہ کا پرانا ملاکھڑہ گراوئنڈ محکمہ اسپورٹس کے عملے کی غفلت اور عدم توجہ کی وجہ سے تباہی کا شکار ہے ماضی میں بھٹ شاہ کے میلے کے تینوں دن اسی گراوئنڈ پر تین روزہ ملاکھڑہ منعقد ہوتا تھا بعد ازاں نئے ملاکھڑہ گراوئنڈ کی تعمیر کے بعد اس گراوئنڈ پر علاقے کے نوجوان کرکٹ کھیلا کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ دس سال سے زائد عرصہ سے یہ گراوئنڈ تباہی کا شکار ہے۔

محکمہ اسپورٹس کے ذمہ دان کی عدم توجہ اور غفلت کی وجہ سے اس گراوئنڈ کو کچرہ کنڈی اور بھینسو ںکے طنبیلے میں بدل دیا گیا ہے علاقے کا کچرہ ٹاوئن کمیٹی کے خاکروب اس گراوئنڈ میں ہی پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے ایک جانب جہاں اس گراوئنڈ میں کعرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں وہیں دوسری جانب محلے کے رہنے والے اس گراوئنڈ میں اپنی بھینسیں بھی باندھتے ہیں اور اس طرح اس گراوئنڈ کو بھینسوں کے طنبیلے کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے علاہ مکینوں اور شہریوں نے کروڑوں روپے مالیت کے اس گراوئنڈ کی بدحالی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس گراوھنڈ کو صاف کرواکر اسے اسپورٹس کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔