کھیلوں کے فروغ کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ شاہد منیر

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر تعلیمی بو رڈ کے سیکر ٹر ی شاہد منیر جرا ل نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے صحت مندانہ سر گر میوں کا جا ری رہنے سے بھی نو جوان نسل کو تند رست وتوانا بنا نے میں مدد گا ر ہو تا ہے کھیل کے میدان سے با ہمی روابط کو جہاں فرو غ ملتا ہے وہاں نظم وضبط کی پا بند ی کا بھی درس ملتا ہے۔

ان خیا لا ت کااظہا ر انہوںنے آل پا کستا ن انٹر بو رڈ کبڈی چمیپن شپ کی تقر یب تقسیم انعاما ت کے موقع پر بھمبر سپو رٹس سٹیڈ یم میں کھلاڑیوں آفیشلزسے اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی بو رڈ میر پور کے زیر اہتما م پا کستان کے متعدد تعلیمی بو رڈز کے کبڈ ی کے کھلا ڑیوں کے ما بین چمپین شپ کا انعقاد ہما رے لئے اعزاز ہو نے کا باعث ہے ایک طر ف تعلیمی بو رڈ کے کھلا ڑیوں کو با ہمی روابط کو مضبو ط بنانے میں مدد ملتی ہے دو سر ی طرف کبڈ ی کے کھیل کے معیا ر کو بڑ ھا نے میں مدد ملتی ہے۔

کیو نکہ کبڈی ثقا فتی اور روا ئتی کھیل ہونے کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے اور شا ئقین کی دلچسپی سے اس کی مقبو لیت کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے انہوں نے کبڈ ی چمپین شپ میں اچھے ڈسپلن کا مظا ہر ہ کر نے پر کھلا ڑیوں اور انتظا میہ کو سرا ہتے ہو ئے امید ظا ہر کی ہے کہ وہ آئند ہ بھی سپو رٹس میں سپر ٹ کیساتھ کھیل کے میدان میں مظاہر ہ کر تے اچھی روائت وابستہ کر ینگے۔

انہوں نے نمایاں پوزیشن حا صل کرنے وا لوں اور شر کت کر نیوا لے تعلیمی بو رڈ کے کھلاڑیوں آفیشلز اور شا ئقین کو مبا رکباد دی تقر یب سے ڈا ئر یکٹر سپو رٹس محمد شا ہپال سلطا نی نے بھی خطا ب کر تے ہو ئے تین روزہ کبڈ ی چمپین شپ کے حوا لے سے روشنی ڈا لی جبکہ پرو فیسر محمد اصغر شاد نے بھی خطا ب کیا فا ئنل مقا بلہ فیصل آباد تعلیمی بو رڈ نے اول ،ساہیوال تعلیمی بو رڈ نے دو سر ی پوزیشن حا صل کی مہما ن خصوصی نے ٹیموں میں ٹرا فیاں اور انعاما ت تقسیم کئے۔