کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ بشیر خان افغان

 BLOUCH FOOTBALL CLUB

BLOUCH FOOTBALL CLUB

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنما آغا کریم خان کی جانب سے بلوچ یونین فٹ بال کلب غریب آباد ملیر کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو استقبالیہ دیا گیا جس کے مہمان خصوصی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء بشیر خان افغان تھے جنہوں نے اپنی جانب سے بلوچ یونین کی پوری ٹیم کو فٹ بال کٹ پیش کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بشیر خان افغان نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ آپ امن کے سفیر ہیں۔

لہذا آپ کو چاہیئے کہ کھیلوں کے ذریعے قیام امن کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں اور اپنا اور اپنے ملک کانام دنیا میں روشن کریں انہوں نے کہاکہ ملیر کے علاقے میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء آغا کریم خان نے کہاکہ بلوچ یونین فٹ بال کلب ہمارا اپنا کلب ہے اور اس کے کھلاڑی ہمارا قیمتی آثاثہ ہیں ہم کلب کے نام کو کراچی میں روشن کرنے کے لئے ہر سطح پر اقدامات اور تعاون جاری رکھیں گے انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت مند سرگرمیاں جاری رکیں بہت جلد ملیر کے ہر گرائونڈ پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا کونسلرسمیر بلوچ نے کہا کہ اس وقت ملیر کا ضلع فٹ بال کھیل کی وجہ سے مشہور ہے اس لئے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایم این اے اور ایم پی اے کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع ملیر میں فٹ بال کے کھیل کو مزید اُجاگر کرینگے اور ضلع ملیر میں کھیلوں کے میدانوں کو کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔اس موقع پر تقریب میں لیبر کونسلرز حبیب جلبانی ،محمد خان پٹیل ،نبی بخش ،ملک داد ،عامر یاسین ،شہزاد ،ساجد ،رئوف ،علی خان ،غلام نبی گاڈائی ،اکبر اور دیگر بھی موجود تھے۔

جاری کردہ :۔میڈیا کوارڈینٹر