SSB یوم مئی اسپورٹس فیسٹیول مین اینڈ ویمن جوڈو چمپئن شپ ۔خواتین بازی لے گئیں

Sindh Judo Association

Sindh Judo Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزارت کھیل حکومت سندھ کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور یکم مئی پر اسپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد ،کھیلوں کے مختلف مقابلوں کے ساتھ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے SSBمین اینڈ ویمن جوڈو چمپئن شپ منعقد ہوا جس میں ویمنز کھلاڑی بازی لے گئیں ،جوڈو مقابلے کے تمام کیٹگری میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھلاڑی بازی لے گئے ۔یوم مئی اسپورٹس فیسٹیول کی تقسم انعامات کی شایان شان تقریب سندھ اسپورٹس بورڈ میں منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال ،اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی کے ہمراہ جوڈو چمپئن شپ کے مرد و خواتین کھلاڑیوںمیں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر جوڈو کھلاڑیوں نے یوم مئی پر شاندار کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ،سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا کھوڑو ،ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی ،اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے کہاکہ سندھ میں جوڈو کا فروغ اور نوجوانوں کی جوڈو میں دلچسپی معاشرے سے منفی سرگرمیوںکے خاتمے میں منفی قدم ثابت ہورہا ہے انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایت ہے کہ سندھ میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے ذریعے کھیل کے تمام شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو اُجاگر کیا جائے وزارت کھیل حکومت سندھ وزیر اعلیٰ سندھ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے سندھ میں کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنا رہی ہے اور انشا اللہ کھلاڑیوں کے تعاون سے سندھ کو صحت مند سرگرمیوں کا مرکز اور تمام شعبے میں ٹیلنٹ کا سامنے لایا جائیگا۔

تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی ،ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال ،اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی اور سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق نے جوڈو چمپئن شپ میں کامیابمرد و خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں اور شخصیات بھی موجود تھیں۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر