محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ملیر کا اہم اجلاس۔ نومنتخب عہدیداروں کا چنائو

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمد ی اسپورٹس فٹ بال کلب میمن گوٹھ ڈسٹرکٹ ملیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں نو منتخب عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا۔

اجلاس میں شریک تمام عہدیداروں اور اراکین کے متفقہ فیصلے کے مطابق محمد اسپورٹس فٹ بال کلب میمن گوٹھ کے نومنتخب چیئر مین خیر بخش پپو میمن ،وائس چیئر مین وڈیرا ندیم میمن ،جنرل سیکریٹری ظہیر احمد میمن ،جوائنٹ سیکریٹری عبدالواحد میمن ،خزانچی و آفس سیکریٹری مقبول احمد میمن ،کوچ محمد حیات ،منیجر حیدر بخش میمن ،پریس سیکریٹری جاوید میمن ،گرائونڈ کمیٹی میں برکت علی ،عبدالواحد ،محمد یوسف ،شوکت پپواور محمد اسپورٹس فٹ بال کلب کے کپتان الطاف اور نائب کپتان زبیر احمد ہونگے۔