بلوچ فشر مین نے ینگ ہنگورہ اور غنی اسپورٹس نے بلوچ فائٹر کو زیر کر دیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال پلے گرائونڈ آگرہ تاج لیاری پر جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں کھیلے گئے اہم میچ میں فشر مین نے مد مقابل ینگ ہنگورہ کلب کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کی جانب سے ذاکر اور جنید جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول شعیب نے کیا۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں غنی اسپورٹس نے بلوچ فائٹر لیاری کو 4-1سے ہرا دیا۔

معیار نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے ۔خیبر مسلم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تنظیم اسپورٹس کو 5-4سے شکست دیدی ،جبکہ ینگ انصاری کلب نے حمید آفریدی کے گول کی بدولت ٹکری بلوچ کو 1-0سے زیر کردیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی معروف سماجی کارکن حاجی احمد سومرو سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ارکان ممد مندرہ ،عثمان تقی ،حسینی سنگھارا ،عبدالرزاق چشتی ،گل محمد بلوچ و دیگر بھی موجود تھے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض عبدالباقی ،پرویز یوسف ،نیاز احمد ،شوکت اور یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔