کھیلوں کے فروغ کیلئے سیکریٹری کھیل محمدراشد کو گولڈ میڈل دلانے کی سفارش کروں گی۔ سیدہ نفیوہ شاہ جیلانی

Karachi

Karachi

کراچی (عظمت خان) قومی اسمبلی کی رکن سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی جو وزیراعلی سند ھ کی صاحبزادی بھی ہیں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ شوٹنگ بال سمیت تمام کھیلوں میں بے مثال خدمات انجام دینے پر سیکریٹری کھیل محمدراشد کو وزیراعلی سند ھ سے گولڈ میڈل دلانے کی سفارش کروں گی۔ یہ اعلان انہوں نے سند ھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے جس کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان کررہے تھے کیا۔ وفد میں جاویدیوسف میمن، سیدظفرعلی شاہ، شیخ عبدالمجید، عبدالرزاق، اور دیگر شامل تھے۔ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ ایک بیورو کریٹ سند ھ میں شہر، قصبے اور گاوئں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بے مثال کردار ادا کر رہا ہے۔

جس پرمیں اپنی اور اپنے خاندان کی جانب سے محمدراشد کاشکریہ اداکرتی ہوں۔ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ میری اولین کوشش ہے کہ سندھ میں شوٹنگ بال کھیل جوصوبہ کا مقبول ترین کھیل ہے اس کو فروغ حاصل ہو اور حکومت کی جانب سے بھی اس کی پذیرائی ہو۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کو ہدایت کی کہ وہ ژوٹنگ بال کے فروغ کیلئے مجھے سفارشات پیش کریں میں اس کھیل کے فروغ کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاوئں گی۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین اداکیااور کہا کہ اس کھیل کو جس طرح موجودہ ایسوسی ایشن مقبول بنارہی ہے۔ اس پر میں غلام محمدخان اور انکی تمام کا بینہ کو خراج تحسین اداکرتی ہوں۔

اس موقع پر غلام محمدخان نے تفصیل کے ساتھ ایسوسی ایشن کی کارکر دگی سے نفیسہ شاہ جیلانی کو آگاہ کیا اور انکودعوت دی کہ وہ کراچی میں انکے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت فرمائیں جوانہوں نے قبول کرلی۔ یہ ملاقات وزیراعلی ہاؤس خیرپور میں ہوئی اس موقع پر خیرپور پریس کلب کے صدر محمدخان بھی موجود تھے۔